سیلفی لینا نوجوان کو اتنا مہنگا پڑ جائے گا؟؟ کسی نہ نہیں سوچا تھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 15:19

سیلفی لینا نوجوان کو اتنا مہنگا پڑ جائے گا؟؟ کسی نہ نہیں سوچا تھا

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 ستمبر 2015 ء): 19 سالہ نوجوان سیلفی لیتے ہوئے ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، تفصیلات کے مطابق 19 سالہ نوجوان نے پستول کے ساتھ سیلفی لینے کی غرض سے پستول کوپکڑا مگر موبائل کا بٹن دبانے کی بجائے پستول کا ٹریگر دبا بیٹھا جس کے باعث جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ گولی ڈیلیون ایلونسو سمتھ کی گردن میں جا لگی۔

(جاری ہے)

ایک عینی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ سمتھ پستول پکڑ کر سیلفی لے رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔

سمتھ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سمتھ کی موت کی خبر ہمارے کیے کسی سانحہ سے کم نہیں ہے۔ سمتھ کی بہن نے بتایا کہ گذشتہ روز میری سالگرہ پر سمتھ میرے پاس آیا اور مجھے بارکباد دی اور آج مجھے یہ خبر سننے کو مل گئی۔ تاہم کیس کی تحقیقاتی ٹیم نے پولیس کو بتایا کہ گولی چلنے کے وقت سمتھ کا کزن دوسرے کمرے میں موجود تھا۔تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔