ویلز کی ٹیم نے فٹ بال میں نئی تاریخ رقم کردی

جمعرات 3 ستمبر 2015 15:50

ویلز کی ٹیم نے فٹ بال میں نئی تاریخ رقم کردی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3ستمبر ۔2015ء ) فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا کی عالمی درجہ بندی میں ویلز کی ٹیم پہلی مرتبہ انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نویں نمبر پر براجمان ہو گئی ہے ۔ ویلز کی اس کامیابی کی وجہ سے انگلینڈ کی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی ہے جو 8ویں سے 10ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ چلی کی ٹیم دو درجہ ترقی کر کے 8ویں نمبر پر آ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فیفا رینکنگ میں ابتدائی سات پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جہاں ارجنٹینا پہلے، بیلجیئم دوسرے، جرمنی تیسرے، کولمبیا چوتھے، برازیل 5ویں، پرتگال چھٹے اور رومانیہ 7ویں نمبر پر موجود ہے ۔ ویلز کے منیجر کوس کول مین نے کہا کہ رینکنگ میں انگلینڈ پر برتری سے ہمارے اعتماد میں اضافہ وہ گا لیکن حقیقتاً ہم میچز میں فتح کی بدولت ہی یورو 2016ء کیلئے کوالیفائی کر سکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ 2016 یورو کپ کا انعقاد فرانس میں ہو گا اور ویلز کی اس میں رسائی کے امکانات کافی روشن ہیں ۔ اگر کوالیفائنگ راؤنڈ میں ویلز اسرائیل اور سائپرس کو شکست دیتا ہے تو وہ آندہ سال ہونے والے یورو کپ کیلئے کوالیفائی کر لے گا اور 1958 کے بعد پہلا موقع ہو گا کہ وہ بڑے عالمی مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔

ویلز کی ٹیم نے فٹ بال میں نئی تاریخ رقم کردی