ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ز میں شامل کرلیا گیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:19

ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ز میں شامل کرلیا ..

لاہور () قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق دنیا کے ان خوش نصیب کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جن کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں موجود ہے۔ گذشتہ سال 2 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف ابوظبی ٹیسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری صرف 56 گیندوں پر بنانے پر ان کا نام گنیز بک کے 2016ء کے تازہ ایڈیشن میں شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ میچ میں مصباح الحق نے عالمی ریکارڈ بنا کر سر ویوین رچرڈز کا عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا۔

مصباح الحق نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں۔ گنیز بک کے مطابق وہ 40 سال اور 158 دن کی عمر میں ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریز کا منفرد کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ گنیز بک نے مصباح الحق کی تیز ترین سنچری والی تصویر کو بھی اپنے صفحے میں جگہ دی ہے ۔