سرگودھا کیس میں علامہ اورنگزیب فاروقی کا باعزت بری ہونا حق کی فتح ہے ، حاجی ذیشان قائم خانی

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:29

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کی حکمت عملی طے کر لی ہے دھاندلی کرنے والے ملک کے دشمن ہیں کسی کو اپنا مینڈیٹ چرانے کی اجازت نہیں دیں گے خوش قسمتی ہے کہ اہلسنت نوجوان جوق درجوق اہلسنت والجماعت میں شامل ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت ضلع ٹنڈوالہیار کے قانونی مشیر حاجی ذیشان قائم خانی نے مرکز اہلسنت میں دفاع پاکستان کنونشن سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ علامہ حق نواز جھنگوی شہید پر امن اور آئینی جدوجہدکے قائل تھے ان کا نام دہشت گردی سے جوڑنا سازش ہے علامہ حق نواز جھنگوی شہید  نے 1988کے عام انتخابات میں جھنگ کی قومی اسمبلی کی نشست پر بھرپور حصہ لیا اور40ہزار کے قریب ووٹ حاصل کئے تھے آج بھی ان کے پیروکار پرامن اور آئینی جدوجہد ہی کر رہے ہیں قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے دفاع پاکستان کے لئے کارکنان کی جو ذہن سازی کی ایسی ذہن سازی کسی اور رہنما نے وطن عزیز کے لئے اپنے کارکنان کی نہیں کی ہوگی6ستمبر کو بھی قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی دفاع صحابہ اور دفاع پاکستان ایمان ہے دفاع دہشت گردی نہیں سرگودھا کیس میں علامہ اورنگزیب فاروقی کا باعزت بری ہونا حق کی فتح ہے پنجاب حکومت نے جھوٹے کیسز بنا کر علامہ اورنگزیب فاروقی بلاجواز پابند سلاسل کر رکھا ہے باعزت بریت کے فیصلے کے بعد شہباز شریف استعفیٰ دیں اس موقع پر عامر ابراہیم قائم خانی ، محمد انور کمبوہ ، حارث اقبال شاہ ، محمد شہباز چوہان و دیگر رہنمابھی موجود تھے۔