احتجاج اور دھرنوں کی سیاست ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے،بیگم فرحانہ قمر

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) اسلام آبادشعبہ خواتین کی صدر اور رکن قومی اسمبلی بیگم فرحانہ قمر نے کہاہے کہ احتجاج اور دھرنوں کی سیاست ملکی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے،اپوزیشن اکابرین ماضی کی غلطیاں دہرانے کی بجائے جمہوری اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے قومی سیاست میں مثبت کرداراداکریں-جاری اپنے بیان میں بیگم فرحانہ قمر نے کہاکہ عمران خان نے چور دروازوں سے اقتدار حاصل کرنے کا خواب پورا کرنے کیلئے وطن عزیز میں دھرنا کلچر کوفروغ دیا اور مسلسل 126دن کنٹینر پرکھڑا ہو کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،اب احتجاج اور دھرنوں کا ڈرامہ فلاپ ہوچکاہے- انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے منفی پروپیگنڈا اور احتجاجی سیاست کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے اور ہر محب وطن شہری حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہے-رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان کے باشعورعوام حکومت کی جانب سے ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے شروع کئے جانیوالے منصوبہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے،حکومت معاشی و اقتصادی منصوبو ں اورعوام دوست پالیسیوں پر تسلسل کیساتھ عملدرآمد جاری رکھے گی-بیگم فرحانہ قمر نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی کارکردگی کوتنقید کانشانہ بنانے والے بتائیں کہ انہوں نے گذشتہ تین سالوں میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کون سے کارہائے نمایاں سرانجام دئیے ہیں،اگر عمران خان عوام کے خیرخواہ ہیں تو انہیں اہم قومی منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بجائے ان کی تکمیل کیلئے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے-

متعلقہ عنوان :