پی سی بی نے محمد حفیظ کو ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میں باؤلنگ کرنیکی اجازت دیدی

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:56

پی سی بی نے محمد حفیظ کو ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میں باؤلنگ کرنیکی اجازت دیدی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے محمد حفیظ کو ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میں باؤلنگ کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد وہ ایونٹ میں باؤلنگ کراسکیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے 34سالہ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں باؤلنگ کر وانے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد وہ ایونٹ میں اپنی بہترین کاکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے ۔حفیظ کا کہناتھا کہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے بہتر کھلاڑی تلاش کرنے کا موقع ملے گا ۔