پاکستان میڈیکل ڈینٹل کارپوریشن کے حالات بہت خراب ہیں ؛پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز کا اعتراف
ادارے میں نئے انتخابات کروانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تین ماہ کے اندر انتخابات کروائے گی
جمعرات 3 ستمبر 2015 17:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز نے اعتراف کیا کہ پاکستان میڈیکل ڈینٹل کارپوریشن کے حالات بہت خراب ہیں ۔ادارے میں نئے انتخابات کروانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تین ماہ کے اندر انتخابات کروائے گی۔ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی گولی Solvdiaماکیٹ میں 323 ڈالر میں مل رہی ہے جو کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے سستی ہے ۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونیئر شاہدہ اختر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ جس میں وزارت قومی صحت سروسز کے آڈٹ رپورٹ 1998-99 کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پاکستان میڈیکل ڈینٹل کارپوریشن کے معاملات بہت خراب ہیں ۔(جاری ہے)
2014 میں سینٹ میں اس حوالے سے قانون لائے تھے مگر سینٹ سے یہ منظور نہ ہو سکا ۔
وفاقی حکومت کے پاس اتھارٹی کو کنٹرول کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی کے معاملات پر نوٹس لیا تھا اور ادارے کے معاملات ٹھیک کرنے کا حکم جاری کیا تھا اس حوالے سے 28 اگست کو آرڈیننس جاری کیا گیا تھا جس کے تحت اظہر کیانی کی سربراہی میں کمیٹی بنائی ہے جو آئندہ تین ماہ کے اندر انتخابات کروانے کے لئے ممبرز کا چناؤ کرے گی ۔ اس دوران کمیٹی کے ممبر عبدالمنان نے کہا کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کی ادویات غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہے ادارہ نے کوئی تحقیق کی ہے کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کی بیماریوں پر کیسے قابو پایا جا سکے اس پر سیکرٹری ہیلتھ سروسز نے کہاکہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کی گولی Solvdia مارکیٹ میں 323 ڈالر میں مل رہی ہے جو دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت سستی ہے اس کے علاوہ مختلف کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے جو پاکستان میں دوائی تیار کرے گی اور مزید سستی حاصل کر سکے گی ۔اس پر کمیٹی نے وزارت قومی صحت سروسز و قواعد و ضوابط حکام کا آڈٹ رپورٹس پر تعاون کرنے پر انہیں سراہامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.