مولانا فضل الرحمان حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے سرگرم،اروق ستار سے رابطہ کر کے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی درخواست
نئی شرائط منظور کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالاجائے، فاروق ستار کا اصرار
جمعرات 3 ستمبر 2015 17:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے سرگرم ہو گئے، مولانا فضل الرحمان نے فاروق ستار سے رابطہ کر کے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی درخواست کی، فاروق ستار نے مولانا فضل الرحمان سے مطالبہ کیا کہ نئی شرائط منظور کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کوحکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن بیرسٹر ظفر اﷲ نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ایم کیو ایم سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک آ گیا ہے،حکومت ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتی ہے تاہم ایم کیو ایم کی طرف سے مذاکرات ختم کر دیئے گئے ہیں، بیرسٹر ظفر اﷲ نے مذاکرات کی ناکامی کی وجہ سے بھی مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا، جس پر جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے سرگرم ہو گئے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.