ای سی سی اجلاس،گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے پرپابندی لگادی

اجلاس میں 50ہزارٹن یوریاکھاد درآمدکرنے کی منظوری دی گئی

جمعرات 3 ستمبر 2015 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی )نے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے پرپابندی عائد کردی ہے جبکہ 50ہزارٹن یوریاکھاد درآمدکرنے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

ای سی سی کااجلاس جمعرات کویہاں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہوا جس میں متعلقہ وزیروں اوراعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں خوراک وزراعت کی وزارت کی سفارش پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)کو 50ہزار ٹن یوریاکھاد درآمد کرنے کی اجازت دی گئی اجلاس میں وزارت خزانہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ یوریاکی درآمد کیلئے فوری فنڈز جاری کرے ای سی سی نے ایران سے بجلی کی درآمد جاری رکھنے کی بھی منظوری دی جبکہ گدھوں کی کھالوں کی برآمد پرفوری پابندی عائد کرنے کافیصلہ کیا یہ فیصلہ ملک کے مختلف علاقوں میں گھوڑوں، گدھوں اوردیگرجانوروں کاگوشت فروخت کرنے اورکالیں بیرون ملک برآمد کرنے کی اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے تجارتی تنظیموں نے بھی گدھوں کی کھالوں کی برآمد پرپابندی لگانے کامطالبہ کیاتھا کیونکہ اس سے پاکستانی چمڑے کی برآمدات کونقصان پہنچنے کااحتمال ہے ۔