افغان علماء نے طاہراشرفی کی مذہبی کانفرنس میں شرکت کی مخالفت کردی

مولانا کمزورکردارکے مالک،افغانستان میں عسکری کارروائیوں کے حامی ہیں،علماء کا وزارت داخلہ کو مراسلہ

جمعرات 3 ستمبر 2015 18:38

افغان علماء نے طاہراشرفی کی مذہبی کانفرنس میں شرکت کی مخالفت کردی

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) افغانستان کے علماء نے کابل میں منعقد ہونے والی مذہبی کانفرنس میں پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی کی شرکت کی مخالفت کردی۔

(جاری ہے)

افغان نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان علماء نے اس حوالے سے افغان وزارت خارجہ کو ایک مراسلہ بھی لکھا ہے جس انہیں علماء کونسل کے فیصلے سے آگاہ کیا گیاہے۔افغان علماء نے مولانا کو کانفرنس میں شرکت سے روکنے کے لیے مراسلے میں ان کے کمزور کردار کا حوالہ دیا ہے۔مراسلے میں مولانا کو افغانستان میں عسکری کارروائیوں کی حمایت کرنے پر مخالفت کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :