سب سے منفرد اور کامیاب ماڈل،جس کے سر پر بال نہیں اور منہ میں دنت نہیں

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 3 ستمبر 2015 19:38

سب سے منفرد  اور کامیاب ماڈل،جس کے سر پر بال نہیں اور منہ میں دنت نہیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3ستمبر۔2015ء)27 سالہ میلانی گیڈوس اکٹوڈرمل ڈسپلاسیا (ectodermal dysplasia ) کےمرض میں مبتلا ہے۔یہ ایک جنیاتی مرض ہے، جس میں دانتوں، ناخنوں، پوروں اور ہڈیوں کی نشوونما رک جاتی ہے۔ میلانی گیڈوس کے سر کے بال نہیں اور نہ ہی منہ میں دانت ہیں، اس کے باوجود میلانی ایک ٹاپ ماڈل ہے۔وہ اتنی خوداعتمادی سے ریمپ پر واک کرتی ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

میلانی کا کہنا ہے کہ اس عجیب و غریب بیماری کے ہوتے ہوئے بھی وہ خود کو دوسروں سےالگ نہیں سمجھتی تاہم لوگوں کے ردعمل سےا نہیں خاصی مایوسی ہوتی ہے۔ لوگوں کے مشورے کے باوجود میلانی نے منہ میں مصنوعی دانت پہننے سے انکار کر دیاہے۔میلانی ،جس کے سر کے بال کے ساتھ ساتھ چہرے پر پلکوں سمیت کوئی بال نہیں، کا خواب تھا کہ وہ ماڈلنگ کی دنیا میں نام کمائے۔ اس مقصد کے لیے میلانی نے باقاعدہ ماڈلنگ کے کورس کیے ہیں۔ میلانی کہتی ہیں کہ اپنی عجیب و غریب بیماری کے باوجود وہ خوش رہتی ہے اور اپنے کام سے لطف اندوز ہوتی ہے۔