قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے اقلیتی خواتین ارکان کی نشستوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کو ریفر کر دیا ، دیگر دو بل آئندہ اجلاس تک موخر

جمعرات 3 ستمبر 2015 19:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ارکان کی نشستوں کی تعداد بڑھانے کیلئے قومی اسمبلی میں جے یو آئی کی رکن آسیہ ناصر کی طرف سے پیش کیا گیا بل پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کو ریفر کر دیا جبکہ دیگر دو بل آئندہ اجلاس تک موخر کر دیئے گئے۔

جمعرات کو قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین چوہدری محمود بشیر ورک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نیشنل کمیشن برائے وومن اسٹیٹس کی چیئرپرسن خاور ممتاز نے کمیشن کی 2014ء اور 2015ء کے دوران سرگرمیوں بارے ارکان کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کمیٹی کو آگاہ کیاکہ کمیشن نے خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے بارے متعدد قوانین کی تیاری میں معاونت فراہم کی ہے اور انتخابات میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے اور خواتین ووٹرز کے حق رائے دہی کو ممکن بنانے کیلئے سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کو سفارشات پیش کی ہیں، اجلاس میں چوہدری اشرف، محسن شاہنواز، سردار امجد، قاروق کھوسہ، کرن حیدر، سید ایاز و دیگر نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :