دوسرا ایل این جی ٹرمینل قائم کرنے کی منظوری، 2016 ء کے آخر تک مکمل کیاجائے،وزیراعظم

جمعرات 3 ستمبر 2015 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم محمدنوازشریف نے دوسرا ایل این جی ٹرمینل قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اسے 2016 ء کے آخر تک مکمل کیاجائے۔وہ جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایل این جی پاور پلانٹس لگانے میں ہونیوالی پیشرفت کاجائزہ لیاگیا ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پانی وبجلی یونس ڈھاگا نے وزیراعظم کو 3600میگاواٹ کے ایل این جی پاورپلانٹس کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایل این جی پاورپلانٹس کے ترقیاتی کام کو تیز کیاجائے تاکہ یہ بجلی گھر صنعتی اور گھریلو صارفین کیلئے بھی دیئے جاسکیں وزیراعظم نے کہاکہ جنوب شمال ایل این جی گیس پائپ لائن کیلئے فنڈز کی منظوری ہوچکی ہے اس لئے کسی تاخیر کے بغیر اس منصوبے پر کام شروع کیاجائے۔

وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی اوردیگر اعلیٰ حکا م اجلاس میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :