نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ ، خیبرپختونخوا کھلاڑیوں کی عمدہ پرفارمنس

جمعرات 3 ستمبر 2015 21:08

نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ ، خیبرپختونخوا کھلاڑیوں کی عمدہ پرفارمنس

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) ایف ایف سی نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کے ثاقب عمر، شعیب خان اور عاقب نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری ایف ایف سی نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں گزشتہ روز کھیلے گئے انڈر 18 کواٹر فائنل میں ثاقب عمر نے سیڈ نمبر ٹو طلحہ بن آصف کو 6-3,3-6 اور6-1 سے شکست دی ، سندھ کے ابراہیم نے خیبرپخٰتونخوا کے اسد اﷲ کو 7-6,6-2 سے شکست دی ، پنجاب کے امان عتیق نے اسلام آباد کے حمزا کو 6-2,6-1 سے ہرایا جبکہ انڈر14 کواٹر فائنل میں خیبرپختونخوا کے عاقب عمر نے سمیع زید اسلام آباد کو 7-6,6-2 سے شکست دی خیبرپختونخوا کے شعیب خان نے جعفر خان کو 6-3,6-4 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

مین سنگل میں سندھ کے عقیل خان نے ممتاز رفیق کو 6-4,6-1 سے جبکہ یاسر خان نے عمران کو 6-2,6-1 سے شکست دیکر آگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔ ٹورنامنٹ میں انڈر 14 انڈر18 ، مین سنگل ، فمیل سنگل اور ڈبل کے مقابلے منعقد ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :