اسلام آباد،وفاقی پولیس بھکاریوں کی سرپرست بن گئی،اعلیٰ حکام کے دباؤ پر بھکاریوں کی فرضی گرفتاریاں کے بعدرہائی کا ڈرامہ، شہریوں اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
جمعرات 3 ستمبر 2015 21:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) وفاقی پولیس نے بھکاریوں سے بھتہ خوری شروع کر دی،پولیس اعلیٰ حکام کے دباؤ پر بھکاریوں کی فرضی گرفتاریاں اور پھررہائی کا ڈرامہ رچانے لگی، شہریوں نے پولیس کے ان اقدامات کے خلاف اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بھکاریوں کے ٹھیکیداراسلام آباد کی پولیس ہے، جو ایک سیکٹر یا ٹریفک سگنلز سے فرضی گرفتاریاں کر کے دوسرے سیکٹر میں شام کے وقت رقم سے حصہ لے کر چھوڑ دیتی ہے، جن بھکاریوں کے پاس رقم نہیں ہوتی ان کے خلاف مقدمہ بنا کر گرفتار کرلیتے ہیں۔
شہریوں کے مطابق بھکاری ہر قسم کے روپ میں ٹریفک سگنلز میں بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں، جن کو دیکھ کر شرم آتی ہے، طرح طرح کے روپ دھار کے لوگوں کو بے وقوف بنانے والے پیشہ ور بھکاری اسلام آباد پر دھبہ ہیں، آپ جب گاڑی میں اپنی بہنوں ،بیٹیوں اور ماں کے ساتھ سفر کر رہے ہوتے ہیں تو سگنلز چوک میں کھڑے ہوتے ہی آواز آتی ہے جوڑی سلامت رہے، اس وقت ایک ماں یا بھائی کی کیا کیفیت ہو گی، بھکاریوں کے رکھوالوں سے پوچھا جائے کہ ان کی ڈیوٹی یہ ہوتی ہے بھکاریوں کی سرپرستی اور منشیات فروشوں کا تحفظ یا پھر عوام کی خدمت اور تحفظ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.