اظہاروجوہ نوٹس،دفاع میں بیرسٹر علی ظفر ڈٹ گئے، 5 گھنٹے لگاتار دلائل
معاملہ پاکستان بار کونسل کی انضباطی کمیٹی کو ارسال کردیا جائے، لطیف آفریدی،علی ظفر غیر مشروط معافی مانگ لیں تو معاملہ حل ہوجائے،عدالت علی ظفرکا معافی مانگنے کی بجائے اپنی وکیل عاصمہ جہانگیر کی عدم موجودگی اور تمام تر ریکارڈ نہ ہونے کے باوجود اپنا دفاع خود کرنے کا فیصلہ چیف جسٹس جواد خواجہ کا آئین و قانون کا حوالہ ، جسٹس فائز عیسی صلح جوئی،جسٹس دوست محمدکی دلچسپ باتیں،فیصلہ محفوظ
جمعرات 3 ستمبر 2015 22:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) چیف جسٹس کو خط کیوں لکھا ؟ سپریم کورٹ میں اظہار وجوہ نوٹس کے دفاع میں بیرسٹر علی ظفر ڈٹ گئے ، پانچ گھنٹے سے زائد لگاتار دلائل ، عدالت نے لطیف آفریدی ، صدر سپریم کورٹ بار فضل حق عباسی کی جانب سے سماعت میں دس منٹ کا وقفہ کرنے اور علی ظفر کو تازہ دم ہونے سمیت تمام تر استدعا مسترد کردی ۔
چیف جسٹس جواد ایس خواجہ بار بار آئین و قانون کا حوالہ ، جسٹس فائز عیسی صلح جوئی کی باتیں اور جسٹس دوست محمد خان نے ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لئے لگاتار دلچسپ باتیں سنا کر کمرہ کو کشت زعفران بناتے رہے۔ جمعرات کے روز چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت شروع کی تو اس دوران سینئر قانون دان لطیف آفریدی نے عدالت سے استدعا کی کہ اس معاملے کی سماعت کی بجائے اس مقدمے کو پاکستان بار کونسل کی انضباطی کمیٹی کو ارسال کردیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ آپ مشاورت کرلیں اگر علی ظفر غیر مشروط معافی مانگ لیں تو ممکن ہے کہ معاملہ حل ہوجائے اس دوران علی ظفر اور دیگر نے مشاورت کی مگر علی ظفر نے معافی مانگنے کی بجائے اپنی وکیلہ عاصمہ جہانگیر کی عدم موجودگی اور تمام تر ریکارڈ نہ ہونے کے باوجود اپنا دفاع خود کرنے کا فیصلہ کرلیا اور عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ اپنا مقدمہ خود لڑیں گے اور دلائل دینگے اور یہ سب عدالت اس سے زبردستی کرا رہی ہے وہ تو چاہتے تھے کہ ان کی وکیل عاصمہ جہانگیر دلائل دیں مگر عدالت زبردستی اس کے دلائل اور جواب چاہتی ہے لہذا وہ اس کا جواب دینے کو تیار ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.