ڈاکٹر عاصم دوران ریمانڈ رینجرز کی مہمان نوازی کے مزے لوٹ رہے ہیں

کھانے میں جوس ، لسی ، فروٹ ، مچھلی کڑاہی سب ملتا ہے، میڈیکل رپورٹ میں بھی صحت مند قرار دے دیا گیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 22:15

ڈاکٹر عاصم دوران ریمانڈ رینجرز کی مہمان نوازی کے مزے لوٹ رہے ہیں

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم دہشتگردوں کی مالی معاونت کے جرم میں 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی مہمان نوازی کے مزے لوٹ رہے ہیں کھانے میں جوس ، لسی ، فروٹ ، مچھلی کڑاہی سب ملتا ہے ۔ رینجرز نے میڈیکل رپورٹ میں بھی صحت مند قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں رینجرز کی میڈیکل ٹیم نے انہیں صحت مند قرار دیا ہے ڈاکٹر عاصم کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا ہے جس کے مطابق اٹھائیس اگست کی صبح ڈاکٹر عاصم کو ناشتے میں لسی ، فروٹ ، سلاد ، مچھلی ، انڈہ فرائی اور سینڈوچ دیئے گئے جبکہ انتیس اگست کو پائین ایپل جوس انڈا فرائی ، سلائس جیم اور چائے ملی رات کے کھانے میں انہیں بریانی اور کڑائی دی گئی

متعلقہ عنوان :