اسحاق ڈار کا وزیراعظم کی ہدایت پر مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ ، ایم کیوایم کے استعفوں کے معاملے پردوبارہ فعال ہونے اور الطاف حسین سے رابطے کی درخواست
جمعرات 3 ستمبر 2015 23:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی ہدایت پرجمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات میں تعطل پر تبادلہ خیال کیا او ران سے متحدہ کے ارکان استعفوں کے معاملے پر دوبارہ فعال ہونے ، مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے اور الطاف حسین سے رابطے کی درخواست کی ۔
جمعرات کو اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بات چیت کیلئے الطاف حسین سے رابطہ کریں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزیراعظم نواز شریف سے کرکے ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر مشاورت کی تھی جس دوران انہوں نے وزیراعظم کو ایم کیو ایم سے مذاکرات میں تعطل اور متحدہ کی شرائط بارے آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کو فعال کرنے کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.