راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی پر فرد جُرم پھر عائد نہ ہو سکی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 10:50

راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی پر فرد جُرم پھر عائد نہ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015 ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس میں مکمل چالان پیش نہ کیےجانے کےباعث ماڈل ایان علی پرفردجرم عائد نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی ضمانت پر رہائی کے بعد تیسری مرتبہ گارڈز کے حصار میں راولپنڈی کچہری پہنچیں ۔ جہاں کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب نے ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی ۔

عدالت نے کسٹم حکام کو آئندہ پیشی پر کیس کا مکمل چالا ن پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، عدالت نے کیس کے دو گواہان اویس اور ممتاز کے بیانات مکمل کرنے اور دونوں گواہان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج درخواست کےقانونی تقاضے پورے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کسٹم عدالت نے ماڈل ایان علی کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کر رکھا تھا،تاہم آج بھی ایان علی پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی ۔

کیس کی آئندہ سماعت15ستمبر کو ہو گی ۔ جبکہ کسٹم حکام کی ایان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس دائر کرنے کی درخواست پر سماعت بھی 15 ستمبر کو ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :