سیالکوٹ : ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری،

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 10:57

سیالکوٹ : ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری،

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015 ء) : سیالکوٹ کے چپراڑسیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب پنجاب رینجرز نے بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھرپور کارروائی کی۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ گذشتہ رات سے جاری ہے جس میں تاحال کسی قسم کی جانی اور مالی نقصا ن کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔واضح رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ، جس میں متعدد شہری شہید ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :