وولٹا سائیکل ریس کا 12 واں مرحلہ ڈینی وین پوپل کے نام

جمعہ 4 ستمبر 2015 11:14

وولٹا سائیکل ریس کا 12 واں مرحلہ ڈینی وین پوپل کے نام

میڈرڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4ستمبر ۔2015ء ) سپین میں جاری وولٹا سائیکل ریس کی 12 ویں اسٹیج میں ہالینڈ کے ڈینی وین پوپل کامیاب ہو گئے جبکہ ایونٹ میں اٹلی کے فابیو آرو کا مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ۔

(جاری ہے)

وولٹا سائیکل ریس کا 12 واں مرحلہ 173 کلو میٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا تاہم سائیکلسٹس نے ٹریک پر مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ پرفارمنسز دکھائیں ۔ ہالینڈ کے رائیڈر ڈینی وین پوپل نے مقررہ فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کر کے سب پر اپنے فتح کی دھاک بیٹھائی انہوں نے 4 گھنٹے 2 منٹ اور 11 سیکنڈز میں فنش لائن عبور کی ۔ جنوبی افریقہ کے ڈیری امپے دوسری پوزشین اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے جبکہ اٹلی کے فابیو آرو کی ایونٹ میں مجموعی برتری برقرار ہے ۔