10 سالہ ایرانی بچے کی سخاوت ایسی کے ہیومن آف نیو یارک سمیت براک اوبامہ تک نے نوٹس کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 11:17

10 سالہ ایرانی بچے کی سخاوت ایسی کے ہیومن آف نیو یارک سمیت براک اوبامہ ..

ایران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015 ء): ہیومن آف نیو یارک کے فوٹوگرافر برینڈن سٹیٹن مختلف ممالک میں جا کر وہاں کی ثقافت اور لوگوں کی تصاویر اکٹھی کرتے ہیں، علاوہ ازیں وہاں موجود لوگوں سے ان کے حالات زندگی سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی جاتی ہے جسے بعد میں سوشل میڈیا یا اپنی ویب سائٹ پر تصویر میں موجود فرد کی کہانی سمیت پوسٹ کر دیا جاتا ہے۔

حال ہی میں برینڈن اسٹیٹن کے دورہ ایران کے دوران انہوں نے ایک والد اور ان کے بیٹے کی تصویر پوسٹ کی۔ جس میں ایرانی نوجوان کی سخاوت اور فاخدلی کا ڈکر کیا گیا۔ جسے محض سوشل میڈیا ہی نے نہیں بلکہ امریکہ ے پریذیڈنٹ براک اوبامہ تک نے سراہا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی بچے کی فراخدلی کی کہانی وائٹ ہاؤس تک پہنچ گئی جسے سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبولیت حاصل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

برینڈن اسٹیٹن کے مطابق10 سالہ بچہ اتنا فراخدل ہے کہا اسے دوسروں کی دد کرکے ہی خوشی ملتی ہے۔ گھر سے نکلنے سے پہلے اخروٹ سے بھرا ایک بیگ اُٹھاتا ہے اور راستے میں آنے والے ہر مستحق انسان کو فراہم کرتا ہے۔ ایرانی بچے کی تصویر نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر آتے ہی دھوم مچا دی یہاں تک کہ براک اوبامہ نے بھی وائٹ یاؤس کے آفیشل پیج سے اس بچے کی ذہنیت اور انسانیت کے لیے کیے جانے والے اقدام کو سراہا۔ براک اوبامہ نے اپنے کمنٹ میں ایرانی بچے سے ملنے اور ایک اخروٹ حاصل کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔