پہلا ون ڈے ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 59 رنز سے شکست دیدی
جمعہ 4 ستمبر 2015 11:20
ساؤتھمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4ستمبر ۔2015ء ) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 59 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سکور بورڈ پر 305 رنز کا مجموعہ سجایا ۔
(جاری ہے)
میتھیو ویڈ اور مارش کے درمیان ساتویں وکٹ پر 112 رنز کی ریکارڈ شراکت داری نے کینگروز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔
میتھیو ویڈ نے 71 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ۔ انگلینڈ کی جانب سے لیگ سپنر عادل رشید نے چار وکٹیں حاصل کیں ۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 246 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔ اوپنر جیسن روئے 67 اور جیمز ٹیلر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کینگرو وکٹ کیپر میتھیو ویڈ شاندار بلے بازی اور تین کیچز پکڑنے پر مین آف دی میچ قرار پائے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.