بھارت سے سیریز شکست ، سری لنکن ہیڈ کوچ مارون اتاپتو نے استعفی دے دیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 11:52

بھارت سے سیریز شکست ، سری لنکن ہیڈ کوچ مارون اتاپتو نے استعفی دے دیا

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4ستمبر ۔2015ء ) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارون اتاپتو نے بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے ۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتاپتو کا استعفی منظور کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بورڈ نے اپنے بیان میں اتاپتو کی ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے دی جانے والی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

واضح رہے کہ اتاپتو کا استعفی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد سامنے آیا ہے ۔ 44 سالہ اتاپتو کو اکتوبر 2014ء میں سری لنکا کی کرکٹ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا ۔ اتاپتو نے سری لنکا کی جانب سے 90 ٹیسٹ میچوں میں 5502 رنز بنائے جس میں چھ ڈبل سنچریاں بھی شامل ہیں جب کہ ون ڈے کرکٹ میں انھوں نے 11 سنچریوں کی مدد سے 8529 رنز رنز بنائے ۔