سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہو گا

جمعہ 4 ستمبر 2015 12:10

سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہو گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)رواں سال شیڈول پانچویں سلطان آف جوہر جونیئر انوی ٹیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل ہفتہ سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم، جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ ایونٹ 11 سے 18 اکتوبر تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے ترجمان کے مطابق ٹریننگ کیمپ کا باضابطہ طور پر آغازکل ہفتہ سے ہو گااعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں میں منیب الرحمان، طلال خالد، عدیل راؤ، حافظ علی عمیر، علی رضا، علی حیدر، شیراز، عثمان غنی، عثمان ملک، سکندر مصطفی، محمد جنید کمال، ابوبکر، غظنفر علی، وسیم عباس، محمد قاسم، محمد عاصم، علی حیدر رضا،محمد علی، فیضان، تنظیم الحسن، محمد فیصل قادر، عماد شکیل بٹ، محمد عثمان، جاوید ریاض، محمد اظفر یعقوب، نوہیز زاہد ملک، شان ارشاد، سمیع اللہ، علی رضا، محسن صابر، عاطف،بلال محمود، محمد نوید، سرہان، اسفند، عامر، الیاس، محمد عتیق، عمر حمدی، جنید منظور، رانا سہیل، محمد شعیب، محمد رحمان، تیمور، محمد عمیر، محمددلبر، حافظ رضوان علی، ندیم، محمد عرفان، عدنان انور، بلال قادر، سہیل انجم، ایوب علی اور اویس الرحمان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اولمپین طاہر زمان چیف کوچ اور کیمپ کمانڈنٹ ہوں گے جبکہ اسسٹنٹ کوچز میں ذیشان اشعر اور محمد عرفان شامل ہیں۔