ویلز اور اٹلی کے مابین رگبی ورلڈ کپ وارم اپ میچ کل کارڈف میں کھیلا جائیگا

جمعہ 4 ستمبر 2015 12:10

ویلز اور اٹلی کے مابین رگبی ورلڈ کپ وارم اپ میچ کل کارڈف میں کھیلا جائیگا

کارڈف (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)ویلز اور اٹلی کے مابین رگبی ورلڈ کپ وارم اپ میچ کل کارڈف میں کھیلا جائیگا ویلز کے کپتان سیم واربرٹن فٹ ہوگئے ہیں اور وہ رگبی ورلڈ کپ سے قبل آخری وارم اپ میچ میں اٹلی کے خلاف ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

سیم واربرٹن کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے، ویلز ٹیم انتظامیہ کے مطابق واربرٹن مکمل طور پر فٹ ہیں اور وہ اٹلی کے خلاف وارم اپ میچ میں حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ رگبی ورلڈ کپ رواں ماہ انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔