پال گریسن کا انگلش کاؤنٹی ایسکس کے ساتھ معاہدہ ختم ہوگیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 12:10

پال گریسن کا انگلش کاؤنٹی ایسکس کے ساتھ معاہدہ ختم ہوگیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) انگلش کاؤنٹی ایسکس اور ہیڈ کوچ پال گریسن کا 19 سالہ ساتھ ختم ہو گیا۔ پال گریسن نے اپنے بیان میں کہا کہ بطور پلیئر اور کوچ ایسکس کے ساتھ 19 سال تک منسلک رہنے پر خوش ہوں تاہم اب میں نئے چیلنجز کا سامنا کرنا چاہتا ہوں جس کی وجہ سے میں نے کلب کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا، کیریئر کے دوران ایسکس حکام نے بہت تعاون کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں اور خواہش ہے کہ کلب مستقبل میں مزید ترقی کرے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایسکس کلب کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پروموشن حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا اور لمیٹڈ اوورز ٹورنامنٹ میں بھی اسے کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اسلئے پال گریسن نے دلبرداشتہ ہو کر کلب سے ناطہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔