ٹیکساس : ہاتھ کو فعال بنانے کے لیے ڈاکٹرز کا حیران کن اقدام ، مریض کا ہاتھ پیٹ کے اندر ہی سی دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 12:12

ٹیکساس : ہاتھ کو فعال بنانے کے لیے ڈاکٹرز کا حیران کن اقدام ، مریض کا ..

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015ء): امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈاکٹرز نے حادثے کا شکار ایک شخص کے ہاتھ کو فعال بنانے کے لئے پیٹ کے اندر رکھ کر ٹانکے لگا دئے. تفصیلات کے مطابق ایک حادثے میں شدید زخمی ہو کر مفلوج ہوجانے والے اس شخص کے ہاتھ کو دوبارہ کارآمد بنانے کے لیے ڈاکٹرز نے اپنی ہی طرز کا ایک منفرد آپریشن کیا ۔ جس سے متعلق ڈاکٹر ایتھنی ایکو جو کہ ایک پلاسٹک سرجن ہیں ، نے سوچا . 87سالہ فرینک ریز گھر پر اکیلا تھا اور ٹرالر کا ٹائر تبدیل کر رہا تھا کہ اس دوران جیک پھسل جانے کے باعث اس کا ہاتھ ٹائر کے مڈگارڈ کے نیچے آ گیا اور زخمی ہو کرتقریباً ناکارہ ہو گیا ۔

ڈاکٹروں نے اس کے ہاتھ کی حرکات و سکنات کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے آپریشن کے ذریعے اس کے پیٹ کے اندر رکھ کر ٹانکے لگا دیے تاہم 3 ہفتے گزر جانے کے بعد ڈاکٹرز نے مذکورہ شخص کا دوبارہ آپریشن کرکے ہاتھ نکال دیا۔

(جاری ہے)

فرینک نے بگتایا کہ یہ بہت عجیب تجربہ تھا۔ جب میری پوتی نے مجھے آ کر بتایا کہ ڈاکٹر میرا ہاتھ میرے ہی پیٹ میں رکھ کر سینا چاہتے ہیں تو مجھے بہت عجیب لگا البتہ میں نے ہاں کہہ دی۔ تاہم اب میں بہت پُرامید ہوں کہ میرا ہاتھ پہلے کی طرح بالکل درست کام کرنے لگے گا۔ ڈاکٹر وجے گورنٹلا کا کہنا ہے کہ یہ ایک کہانی نہیں ہے بلکہ ایک عمل ہے جس سے ابھی تک بہت سے ڈاکٹرز لا علم ہیں جنہیں معلوم ہی نہیں کہ اس طرح کے کیسز ایسے بھی حل کیے جا سکتے ہیں.