پاکستان سے زیادہ عزت جاپان میں ملی ‘پاکستانی باکسر حسین شاہ

جمعہ 4 ستمبر 2015 12:12

پاکستان سے زیادہ عزت جاپان میں ملی ‘پاکستانی باکسر حسین شاہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)اولمپک میڈل جیتنے والے واحد پاکستانی باکسر حسین شاہ نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان سے زیادہ عزت جاپان نے دی ‘اگر وہ ملک چھوڑ کر نہیں جاتے تو آج بچوں کا پیٹ بھرنا بھی مشکل ہوجاتا ۔۔ حسین شاہ نے 1988کے اولمپکس میں برانز میڈل جیتا ، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے واحد پاکستانی باکسر ہیں ، مگر انہیں شکوہ ہے کہ لاتعداد اعزازات جیتنے کے باوجود بھی وہ ملک میں بے یار و مددگار ہی رہے۔

(جاری ہے)

حسین شاہ نے کہا کہ جاپان میں انہیں بہت عزت ملی تاہم وطن کی مٹی سے بڑھ کر کچھ نہیں ، اگر وہ جاپان نہیں جاتے تو اپنے بچوں کو اعلی تعلیم کیسے دلاتے ، ان کا پیٹ کیسے بھرتے ۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اولمپکس میں ان کے بیٹے شاہ حسین شاہ جوڈو میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیت کر اْن کا خواب پورا کردیں گے۔ساؤتھ ایشین گیمز، ایشین گیمز اور اولمپکس، پاکستان کو ہر محاظ پر میڈل جتوانے والے حسین شاہ نے کہا کہ وہ پاکستانی باکسرز کی مدد کیلئے ہر وقت تیار ہیں