فٹ بالر نہ ہوتا تو والد کی طرح گیس کٹر ہوتا ، ڈیوڈ بیکہم

جمعہ 4 ستمبر 2015 12:16

فٹ بالر نہ ہوتا تو والد کی طرح گیس کٹر ہوتا ، ڈیوڈ بیکہم

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4ستمبر ۔2015ء ) برطانیہ کے شہرہ آفاق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ فٹ بالر نہ ہوتے تو اپنے والد کی جگہ گیس کٹر ہوتے ۔ گزشتہ رات انگلینڈ اور فٹبال کیلئے بیکہم کی خدمات پر انہیں لیجنڈ آف فٹبال ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ اگر وہ فٹبالر نہ ہوتے تو اپنے والد کی طرح گیس فٹر ہوتے ۔

بیکہم نے کہا کہ انہوں نے جو کچھ حاصل کیا ہے انہیں اس پر بہت فخر ہے اور اس کا سہرا ان کے والدین کے سر جاتا ہے جو اس وقت ان کی بہن کے ساتھ وہاں موجود تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ 2003ء میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ آنے پر پہلے دن وہ بہت افسردہ اور ذہنی تناؤ کا شکار تھے ۔ واضح رہے کہ سابق انگلش کپتان نے 1992ء سے 2003ء تک مانچسٹر یونائیٹڈ میں رہے تھے جس کے بعد وہ ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے تھے ۔

(جاری ہے)

انگلش فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان نے اپنے 20 سال سے زائد طویل کیریئر میں 115 میچوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ۔ انہوں نے 1992ء سے 2003ء برطانوی فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 394 میچز کھیلے اور اس دوران وہ 6 مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ اور ایک بار یورپین چیمپیئنز لیگ جیتنے والی ٹیم کے رکن بنے ۔

متعلقہ عنوان :