پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی رونمائی 20ستمبر کو لاہو ر میں کی جائے گی

جمعہ 4 ستمبر 2015 12:17

پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی رونمائی 20ستمبر کو لاہو ر میں کی جائے گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی رونمائی 20ستمبر کو لاہو ر میں کی جائے گی ‘پاکستان سپر لیگ اگلے سال فروری میں قطر میں کھیلی جائے گی، جس کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیاریاں بھرپور انداز میں شروع کردیں،سیریز کے لوگو کی رونمائی 20 ستمبر کو لاہور میں منعقد کی جائیگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کی پروقارتقریب میں کرکٹرز کے علاوہ مختلف شعبوں کی نامور شخصیات کو مدعو کیا جائیگا پاکستان سپر لیگ میں سری لنکا ‘ آسٹریلیا ‘ ویسٹ انڈیز ‘انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ٹاپ کھلاڑیوں نے شرکت کی رضا مندی ظاہر کردی ۔

متعلقہ عنوان :