زیورات کی نمائش کیلئے گلوکارہ حمیرا ارشد سمیت دیگر ماڈلز کی کیٹ واک

جمعہ 4 ستمبر 2015 12:17

زیورات کی نمائش کیلئے گلوکارہ حمیرا ارشد سمیت دیگر ماڈلز کی کیٹ واک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)زمانہ قدیم سے ہی زیورات خواتین کا نہ صرف شوق بلکہ اہم ضرورت رہے ہیں لاہور میں نت نئے زیورات کی نمائش کی گئی جس میں گلوکارہ حمیرا ارشد سمیت دیگر ماڈلزنے زیورات پہن کر واک کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرک میں ہونے والی زیورات کی نمائش میں نوآموز ماڈلز کے ساتھ ساتھ معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے بھی نئی طرز کے دیدہ زیب زیورات پہن کرکے ریمپ پر واک کرتے ہوئے جلوے بکھیرے تو دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔نمائش میں شریک ماڈلز کا کہنا تھا کہ مشرقی اور مغربی زیورات کا حسین امتزاج زیادہ مقبول ہو رہا ہے۔ہر دور میں فیشن تبدیل ہوتے رہتے ہیں تاہم زیورات کے بغیر ہر نیا فیشن ادھورا تصور کیا جاتا ہے۔