ایم کیو ایم پارلیمانی جماعت ہے، اسے واپس ایوان میں آنا چاہئے‘ حکومت انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی‘ متحدہ کے آئینی و قانونی مطالبات کو پورا کریں گے
وزیراعظم نواز شریف کی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 4 ستمبر 2015 12:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پارلیمانی جماعت ہے اسے واپس ایوان میں آنا چاہئے‘ حکومت انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی‘ متحدہ کے آئینی و قانونی مطالبات کو پورا کریں گے‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری اور دورہ برطانیہ سے متعلق بریفنگ دی۔
جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ کے دورہ لندن‘ کراچی آپریشن ‘ سیاسی صورتحال‘ ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو برطانوی حکام سے ملاقاتوں اور پاک برطانیہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں پر بریفنگ دی۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم سے ہونے والے مذاکرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی۔ ایم کیو ایم کے آئینی اور قانونی مطالبات پورے کرنے کے لئے تیار ہیں ایم کیو ایم پارلیمانی جماعت ہے اسے ایوان میں واپس آنا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.