سعید اجمل نیشنل ٹی 20 کپ میں پرفارمنس دکھائیں ، ہارون رشید

جمعہ 4 ستمبر 2015 12:55

سعید اجمل نیشنل ٹی 20 کپ میں پرفارمنس دکھائیں ، ہارون رشید

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلتے ہوئے پرفارمنس دکھانے کی ضرورت ہے‘پاکستان سپر لیگ کیلئے یونس خان اور مصباح الحق نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے،یونس خان ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے اہم اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ کس مقام پر کھڑے ہوئے ہیں، کاؤنٹی کرکٹ میں بھی انکی کارکردگی متاثر کن ثابت نہیں ہوئی۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ اجمل کو اب نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنی چاہیئے،ہارون رشید نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کیلئے یونس خان اور مصباح الحق نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے،یونس خان ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے اہم اثاثہ ہیں۔