ٹورآف اسپین سائیکل ریس کا 11 واں مرحلہ میکل لانڈاکے نام

جمعہ 4 ستمبر 2015 12:57

ٹورآف اسپین سائیکل ریس کا 11 واں مرحلہ میکل لانڈاکے نام

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) اسپین کے میکل لانڈا نے ٹورآف اسپین سائیکل ریس کا گیارہواں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی کے فیبیوآرونئیریس لیڈربن گئے۔

(جاری ہے)

انڈ ورا سیکورٹالس تک ریس کا گیارہواں مرحلہ ایک سواڑتیس کلومیٹرپرمحیط تھا، استانا ٹیم کے اسپینش رائیڈ رمیکل لانڈا نے فنشنگ لائن سے نوکلومیٹردورتمام سائیکلسٹس پرواضح برتری حاصل کی اورپھر پیچھے مڑکرنہیں دیکھا، لانڈآ نے مقررہ فاصلہ چارگھنٹے 34منٹ 54سیکنڈزمیں طے کیا،لانڈا کے ٹیم میٹ اٹلی کے فیبیوآرونے ایک منٹ بائیس سیکنڈزکے فرق سے دوسری جبکہ امریکہ کے این بوسویل نے تیسری پوزیشن حاصل کی، کریش کے باعث ٹورڈی فرانس چیمپیئن کرس فروم کی ٹائٹل جیتنے کی امیدیں دم توڑگئیں،فیبیوآرونے ڈچ سائیکلسٹ ٹوم ڈومولن سے ریس لیڈرکی ریڈ جرسی ہتھیا لی، آروکواسپین کے یوآکم روڈریگوئیزپرستائیس سیکنڈزکی مجموعی سبقت حاصل ہے۔