فٹبالر نہ ہوتا تو اپنے والد کی طرح گیس فٹر ہوتا‘ ڈیوڈ بیکھم

جمعہ 4 ستمبر 2015 12:57

فٹبالر نہ ہوتا تو اپنے والد کی طرح گیس فٹر ہوتا‘ ڈیوڈ بیکھم

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) برطانیہ کے شہرآفاق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ فٹبالر نہ ہوتے تو اپنے والد کی طرح گیس فٹر ہوتے، میں نے جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے اس کا سہرا میرے والدین کے سر جاتا ہے، میں 2003 میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ آنے پر پہلے دن وہ بہت افسردہ اور ذہنی تناوٴ کا شکار تھا۔

گزشتہ رات انگلینڈ اور فٹبال کیلئے ان کی خدمات پر انہیں لیجنڈ آف فٹبال ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ اگر وہ فٹبالر نہ ہوتے تو اپنے والد کی طرح گیس فٹر ہوتے۔ بیکہم نے کہا کہ میں نے جو کچھ حاصل یا اس پر بہت فخر ہے اور اس کا سہرا میرے والدین کے سر جاتا ہے جو اس وقت میری بہن کے ساتھ یہاں موجود ہیں اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ 2003 میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ آنے. پہلے دن وہ بہت افسردہ اور ذہنی تناوٴ کا شکار تھے۔

(جاری ہے)

لیجنڈ فٹبالر نے صرف فٹبال ہی نہیں بلکہ جس میدان میں بھی انہوں نے قدم رکھا، اس میں کامیابی نے ان کے قدم چومے لیکن ان کی یہ تمام تر کامیابیاں فٹبال کی ہی مرہون منت ہیں جس نے انہیں ایک عالمی شہرت یافتہ ستارا بنا دیا۔ اپنے نت نئے اسٹائلز اور ماڈلنگ سے بھی شائقین کے دل جیتنے والے انگلش فٹبال ٹیم کے سابق کپتان نے اپنے 20 سال سے زائد طویل کیریئر میں 115 میچوں میں اپنے ملکوں کی نمائندگی کی۔ تاہم ان کی فٹبال کی کامیابی کا بڑا سہرا فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو جاتا ہے جس کی نمائندگی کرتے ہوئے وہ 394 بار میدان میں اترے اور اس دوران وہ چھ مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ اور ایک بار یورپین چیمپیئنز لیگ جیتنے والی ٹیم کے رکن بنے۔

متعلقہ عنوان :