پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں رواں ہفتے موسم گرم اور خشک رہے گا
جمعہ 4 ستمبر 2015 14:14
اسلا م آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ہفتہ کے دوران جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔آئندہ دو روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
(جاری ہے)
تاہم کل(ہفتہ ) کو مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،راولپنڈی،اسلام آباد، ژوب، قلات ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوا و ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز کئیدوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ جبکہ ڑوب اورکوئٹہ ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ڑوب میں 50 ملی میٹر جبکہ بارکھان میں06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات: سب سیزیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 41ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ نور پور تھل، تربت ،سکھر اور رحیم یار خان میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مزید موسم کی خبریں
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
-
کراچی نے آلودگی میں دنیا کے تمام شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.