وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات
جمعہ 4 ستمبر 2015 14:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور اپنے دورہ برطانیہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی‘ ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور اپنے دورہ برطانیہ کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
اس حوالے سے چوہدری نثار نے عمران فاروق قتل کیس سمیت منی لانڈرنگ کے برطانیہ کے ساتھ معاملات پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو بتایا کہ عمران فاروق قتل کیس سے متعلق برطانیہ کے تحقیقاتی ادارے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حکام کو ملزم محسن علی تک رسائی دینے کے حوالے سے برطانوی حکام سے تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں جلد ہی اچھے نتائج ملنے کی توقع ہے جبکہ برطانوی حکام سے منی لانڈرنگ کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی اور اس حوالے سے اہم پیش رفت ہو رہی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.