پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانونی خامیاں دور کرنے کے لیے 2کمیٹیاں تشکیل

جمعہ 4 ستمبر 2015 14:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانونی خامیاں دور کرنے کے لیے 2کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ، کمیٹیوں کے سربراہ دنوں صوبائی الیکشن کمشنر ہونگے ،میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اجلاس ہو ا جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق خامیاں دور کرنے اور قانونی جائزہ لینے کے لیے کیمٹیاں تشکیل دی ہیں اور کیمٹیوں کو ہر اجلاس کی رپور ٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی تشکیل کردہ کمیٹیاں پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق قانون کا جائزہ لیں گی اور اس میں موجود خامیاں دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :