یوم دفاع ،جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

جمعہ 4 ستمبر 2015 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) یوم دفاع کے موقع پر جڑواں شہروں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی‘ اسلام آباد کے 12 مدارس کو 3 روز کے لئے بند کر کے طلبہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز راولپنڈی اور اسلام آباد کی سیکیورتی کو 6 ستمبر کے حوالے سے یوم دفاع کے موقع پر انتہائی سخت کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد کے 12 مدارس کو 3 روز کے لئے بند کر دیا گیا اور مدارس میں زیر تعلیم تمام طلبہ کو 3 روز کی چھٹی دے کر اپنے گھروں میں بھیج دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق مدارس کو 3 روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ یوم دفاع کے موقع پر سیکیورتی کو فول پروف بنانے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ 6 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہم تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ اس حوالے سے جڑواں شہروں میں دہشتگرد موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تخریب کاری کر سکتے ہیں اور اس حوالے سے انتہائی حساس مدارس کو 3 روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 3 روز بعد تمام بند کئے گئے 12 مدارس کو کھول دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :