قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے، ڈون ڈرون کیا بنتا ہے؟؟ غیر ملکی نوجوان نے سب کو حیران کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 14:47

قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے، ڈون ڈرون کیا بنتا ہے؟؟ غیر ملکی نوجوان نے سب ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015 ء) : سستا اور بآسانی دستیاب ہونے کے باعث ڈرون کے استعمال اور خریداری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے. کہیں ڈرون کو سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے، کہیں ماسٹر شاٹ لینے اور کہیں کھانے کی ڈلیوری کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے. تاہم ایک غیر ملکی نوجوان ڈرون کا حیران کُن استعمال سامنے لے آیا ہے.

(جاری ہے)

مذکورہ نوجوان کو بھی ڈرون رکھنے کا شوق تھا لیکن یہ شوق اتنا پروان چڑھا کہ نوجوان نے ڈرون اکٹھے کرنا شروع کیے اور 54 ڈرونز اپنی الیکٹرونکس صلاحیتوں اور ایک چھتری کی مدد سے جوڑ دیا جس کے بعد جو بنا اُسے دیکھ کر سب حیران گئے .

جی ہاں غیر ملکی قابل نوجوان نے54 ڈرونز کو ملا کر ایک ذاتی ہیلی کاپٹر تیار کر لیا. یہ ہیلی کاپٹر 148 کلو گرام تک وزن اُٹھا سکتا ہے جبکہ 10 منٹ تک ہوا میں پرواز کر سکتا ہے. غیر ملکی نوجوان کا یہ کامیاب تجربہ دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ مستقبل میں لوگ گاڑیاں لینے کی بجائےڈرونز کے ہیلی کاپٹر کی سواری کی جانب زیادہ راغب ہو جائیں گے.

متعلقہ عنوان :