وزارت منصوبہ بندی وترقیات نے فنانس ڈویژن کیلئے 52 کروڑ ساڑھے56 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے

جمعہ 4 ستمبر 2015 14:49

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء)وزارت منصوبہ بندی وترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 52 کروڑ 56 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 9 ارب 13 کروڑ 45 لاکھ 25 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں، پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال میں فنانس ڈویژن میں ادارتی اصلاحات کے لئے 89 لاکھ ، گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں ترقیاتی کاموں کے لئے 40 لاکھ روپے ، گوادر میں ترقیاتی کاموں کے لئے 4کروڑ ، لاہور میں ترقیاتی کاموں کے لئے 15لاکھ اور اسلام آباد میں پی سی ڈی این ایس پراجیکٹ کے لئے 7کروڑ 52 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔