سروسز سیکٹر پر 8 فیصد کا نفاذ: حکومت نے سٹیک ہولڈرز کی شکایات کے ازالے کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی
جمعہ 4 ستمبر 2015 15:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) سروسز سیکٹر پر 8 فیصد ٹیکس کے نفاذ کے خلاف برہمی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے سٹیک ہولڈرز کی شکایات اور خدشات کو دور کرنے کے لئے کمیتی تسکیل دیدی ہے جنہوں نے اس ٹیکس کے نفاذ کو ایک ڈریکونین ایکٹ قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان 5 رکنی کمیٹی کی سربراہی کریں گے جس میں عاصم ذوالفقار‘ اشفاق احمد‘ نوید اندرابی اور ایف بی آر کا نمائندہ اس کے رکن ہوں گے۔
نوید اندرابی نے لاہور ہائی کورٹ میں 8 فیصد ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔ تاہم چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ عاصم ذوالفقار کی کمیٹی میں شمولیت حیرانگی کا باعث ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عاصم ذوالفقار ہی تھے جنہوں نے رواں سال جولائی میں کم سے کم تیکس میں تبدیلیاں متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔(جاری ہے)
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ کمیٹی تشکیل دی ہے جو اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی جو دو ہفتوں میں معاملات کو حل کرے گی۔
تاہم انہوں نے ایف بی آر کے ان عہدیداروں کے خلاف ایکشن نہیں لیا ہے جنہوں نے جون میں قانونی تبدیلیوں کی تجویز دی تھی اور سروسز سیکٹر پر 8 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا تھا۔ یہ تبدیلیاں قومی اسمبلی میں منظور شدہ بجٹ کے ذریعے سامنے لایا گیا۔ 5 جون کو حکومت نے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم کرائی جس کے ذریعے 2009ء سے ٹیلی کام کمپنیوں کو ٹیکس ریفنڈز کے کلیمز کی اجازت دی گئی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.