حکومت نے الیکشن کمیشن کو تعاون کی یقین دہانی کرادی

جمعہ 4 ستمبر 2015 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء ) حکومت نے الیکشن کمیشن کو تعاون کی یقین دہانی کرادی ، صو با ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ الیکشن کمیشن کے خلاف عمران خان کے دھرنے کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن پہنچ گئے ، سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کے ساتھ دو گھنٹے ملاقات کی جس کے بعد رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اور ضمنی انتخابات آئین اور قانون کے مطابق ہونگے جس نے الیکشن سے بھاگنا ہے وہ بھاگ جائے مسلم لیگ ن بھر پور مقابلے کے لیے تیار ہے،پنجاب پولیس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے آزادانہ نبھارہی الزام لگانے والو کی خیبر پختوتنخوا پولیس کی صوبے میں کارکردگی سب کے سامنے ہے ، سیکورٹی ایجنسیز شجاع خانزادہ پر حملوں میں ملوث افراد کے قریب پہنچ چکی ہیں جلد مزید پیش رفت ہو گی ۔

(جاری ہے)

ان خیلات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن کے حکام سے ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا ہے رانا ثنا اللہ کی قیاد میں مسلم لیگ ن کے وفدمیں الیکشن کمشنر آف پاکستان کے حکام سے ملاقات کی ہے جسمیں پنجاب میں ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیا ل کیا گیا ہے مسلم لیگ ن کے وفد میں راجہ اشفاق سرور اور پرویز ملک بھی موجود تھے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجا ب میں ضمنی الیکشن قانون کے مطابق صاف اور شفاف ہونگے مسلم لیگ ن الیکشن سے بھاگے گی نہیں جسنے بھاگنا ہو الیکشن سے وہ بھاگ جائے،ا انہوں کہا ہے کے الکشن کمیشن کے حکام سے بلدیاتی الیکشن اور ضمنی الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال ہو ہے امید ہے بلدیاتی انتخابات صاف اور قانو کے مطابق ہونگے ،پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے سنجیدہ ہے حلقہ بندیوں سے متعلق عدالت کا فیصلہ نا آیا ہوتا تو الیکشن 2013میں ہی ہو جاتے ۔

انہوں نے کہا ہے کچھ لوگ ضمنی انتخابات سے بھاگنے کے لیے پنجاب پولیس پر الزامات لگا رہے ہیں پنجاب پولیس آئین اور قانون کے دائرہ میں راہ کر کام کر رہی ہے ،الزام لگانے والوں کی پولیس کی صوبے میں جو حقیقت ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔ پنجاب پولیس نے صوبے میں خیبر پختوخوا پولیس کی طرح میاں افتخار جیسے بزرگ سیاست دان پر سیاسی بنیاد پر مقدمہ نہیں بنایا /s#