سندھ حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء کا مسودہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 15:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) سندھ حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء کا مسودہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء کا مسودہ سندھ کے چیف سیکرٹری سے طلب کیا گیا تھا جس پر سندھ حکومت نے جمعہ کے روز سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء کا مکمل مسودہ الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا ہے۔