اسلام آباد ہائیکورٹ کی سابق وزیراعظم گیلانی کی ٹڈاپ اسکینڈل سمیت9مقدمات میں 7روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرنے کی روبکار جاری

جمعہ 4 ستمبر 2015 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ٹڈاپ اسکینڈل سمیت9مقدمات میں 7روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرنے کی روبکار جاری کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے 9مقدمات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس میں ضمانتی مچلکے جمع کروائے گئے ،سابق وزیر اعظم کی طرف سے ٹڈاپ کیسز میں 9 لاکھ روپے مالیت کے مچلکے داخل کروائے گئے،18ضمانتیوں نے مچلکے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار کو جمع کرائے۔

جس پر عدالت نے یوسف رضا گیلانی ضمانت منظوری کی روبکار جاری کر دی، جس میں ایف آئی اے کو 9مقدمات میں یوسف رضا گیلانی کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہاگیا کہ یوسف رضا گیلانی 7 روز میں عدالت پیش نہ ہوئے تو حفاظتی ضمانت ختم ہو جائے گی۔