مصری ارب پتی نے مہاجرین کیلئے جزیرہ خریدنے کی پیشکش کر دی

جمعہ 4 ستمبر 2015 16:26

مصری ارب پتی نے مہاجرین کیلئے جزیرہ خریدنے کی پیشکش کر دی

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4ستمبر2015ء) مصری کے ارب پتی آدمی نے شامی تارکین کی آبادکاری کے لیے جزیرہ خریدنے کی پیش کش کر دی ہے۔ شامی تارکین کی ہجرت کی دلسوز خبروں اور منظر کشی کے بعد آخر کوئی فرشتہ میدان میں آ ہی گیا ، مصر سے تعلق رکھنے والے ٹیلی کوم ٹائیکون نجیب انسی ساویرس نے اس بات کا اعلان ٹوئیٹر پر کیا ۔ انھوں لکھا کہ وہ یونان اور اٹلی میں مصری مہاجرین کے لیے جزیرہ خریدنے کے لیے تیار ہیں ، اگر مجھے اس کی اجازت دی گئی تو مہاجرین کی آبادکاری کے لیے یونان یا اٹلی میں جزیرہ خریدوں گا۔

رواں سے جنوری سے اب تک 23 ہزار مہاجرین ہجرت کے دوران جان کی بازی ہار چکے ہیں ، زیادہ تر مہاجرین ہجرت کے لیے سمندری راستے کا انتخاب کرتے ہیں۔ اپنے ٹی وی اںٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یونان اور اٹلی کے حکومتوں کو میری آفر پر غور کرنا چاہئے ان کے سینکڑوں جزیرے ایسے ہیں جو کہ ویران ہیں اور وہاں لوگوں کو آباد کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جزیرے میں تارکیں کے لیے عارضی رہائش گاہیں ، سکول ، کالجز اور ہسپتال تعمیر کیے جا سکتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ یورپین ممالک کو انسانیت کی بنیاد پر مہاجرین کی مدد کرنی چاہئے۔ نجیب ایک ٹیلی کمیونیکیشن ک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہیں جوکہ افریقی اور مشرق وسطیٰ ممالک میں ٹٰیلی فون سروس فراہم کرتے ہیں وہ ایک شامی ٹی وی چینل کے بھی مالک ہیں ۔