وزیراعظم محمد نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

جمعہ 4 ستمبر 2015 16:53

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعہ کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران داخلی سلامتی کی صورتحال اور پاک چین اقتصادی راہدری منصوبوں کی سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔