سری نگر : کشمیریوں نے ایک بار پھر سے سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 ستمبر 2015 17:16

سری نگر : کشمیریوں نے ایک بار پھر سے سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔

سری نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 ستمبر 2015 ء) : سری نگر میں آزادی کے متوالوں نے پاکستان کا پرچم ايک بار پھر بلند کرديا، جبکہ بھارتی فوج نے حریت رہنماء آسیہ اندرابی کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرليا گيا۔

(جاری ہے)

آزادی کا جنون، پاکستان سے محبت کا اظہار، مقبوضہ وادی ميں پاکستانی پرچموں کی ایک بار پھر بہار آگئی، سری نگر ميں حريت رہنماء آسيہ اندرابی نے ايک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہراديا۔پاکستان کے يوم آزادی پر قومی ترانہ بھی پڑھا گيا، يہي نہيں دختران ملت پاکستانی ملی نغمے بھی گنگاتی رہيں۔
اس سے قبل مارچ ميں پاکستانی پرچم لہرانے اور پاکستان کے حق ميں تقرير کرنے پر آسيہ اندرابی پر مقدمہ بھی قائم کيا جاچکا ہے

متعلقہ عنوان :