سابق جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر آندرے نیل ایسٹرنز کلب کے کوچ مقرر ہو گئے

جمعہ 4 ستمبر 2015 17:29

سابق جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر آندرے نیل ایسٹرنز کلب کے کوچ مقرر ہو گئے

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) سابق جنوبی افریقن فاسٹ باؤلرینڈرنیل افریقہ کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ایسٹرنز کلب کے کوچ مقرر ہو گئے۔ کپ کا آغاز جمعہ سے ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

نیل کو 36 ٹیسٹ، 79 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، انہوں نے آخری بار 2008ء میں ٹیسٹ اور ون ڈے اور 2007ء میں ٹی ٹونٹی میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔ اینڈر نیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسٹرنز کلب کا کوچ مقرر ہونا اعزاز کی بات ہے اور میری کوشش ہو گی کہ ٹیم افریقہ کپ ٹی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل حاصل کرے۔